بالی ووڈ کے مقبول اداکار سنی دیول کے خلاف دھوکہ دہی کے الزام میں مقدمہ درج کرادیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فلموں کے پروڈیوسر سورو گپتا نے بالی ووڈ اداکار سنی دیول پر دھوکہ دہی، جعلسازی اور جھوٹے دعوؤں کا الزام عائد کیا ہے۔
طلعت حسین کے جنازے پر یاسر نواز کی نامناسب حرکت، لوگوں کو غصہ آگیا
ایک پریس کانفرنس کے دوران فلم پروڈیوسر نے ”غدر“ فلم کے ہیرو سنی دیول پر الزام لگایا کہ اداکار نے 2016 میں ان کے ساتھ 4 کروڑ روپے کے معاوضے کے عوض ایک فلم سائن کی، مگر فلم کی شوٹنگ کا آغاز تاحال نہ ہوسکا۔
سورو گپتا نے انکشاف کیا کہ انہوں نے فلمی پروجیکٹ کیلئے سنی دیول کے اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے منتقل کیے مگر فلم شروع نہ ہوسکی۔
سورو گپتا کا کہنا تھا کہ سنی دیول فلم شروع نہ کرنے کے باوجود ان سے پیسوں کا مطالبہ کرتے رہے مگر ”غدر 2“ کی کامیابی کے بعد انہوں نے پروڈیوسر سے رابطہ ختم کردیا۔
ٰخفیہ بیوی کے ساتھ کامیڈین منور فاروقی کی پہلی تصویر منظر عام پر
پروڈیوسر نے اداکار پر مزید الزام لگاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس معاہدے کی خلاف ورزی کی اور چالیس ملین روپے کو 80 ملین روپوں میں بدل دیا۔
سورو گپتا نے بتایا کہ انہوں نے سنی دیول کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی ہے۔
پولیس نے اداکار کو 30 اپریل کو ایک نوٹس جاری کیا تھا جس کے بعد ان کے دفتر سے خط موصول ہوا جس میں کہا گیا تھا کہ وہ اس وقت شہر میں موجود نہیں۔