بدترین لوڈ شیڈنگ اورمہنگی بجلی کے ستائے ہوئے سندھ کے شہریوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ 100 یونٹ تک کے صارفین کو مفت بجلی دینے کا پلان تیار ہوگیا۔
کراچی والوں کے لیے اچھی خبر آگئی کہ بدترین لوڈ شیڈنگ اور مہنگی بجلی کے ستائے ہوئے سندھ کے شہریوں کے لیے 100 یونٹ پر مفت بجلی فراہم کرنے کا اعلان کردیا گیا۔
عوام کو بجلی مفت دینے سے متعلق بڑا اعلان جلد ہوگا، مراد علی شاہ
وفاقی وزیر سندھ توانائی ناصر حسین شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سولر پارک اور منی گرڈ اسٹیشن سے پہلے مرحلے میں عوام کو 100 یونٹ تک مفت بجلی دیں گے، حکومت نے بجٹ میں سولر انرجی اور منی گرڈ کے لئے رقم مختص کردی، سندھ حکومت بجٹ میں سولر انرجی کے لیے ابتدائی طور پر 5 ارب روپے رکھے گی۔
ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ بجٹ میں سولر پینل انتہائی رعایتی قیمت پر دینے کی اسکیم لارہے ہیں، غریب اور متوسط طبقے کو 2 لاکھ سولر پینلز دیے جائیں گے، سولر پینلز کی قیمت کا 80 فیصد حکومت اور صرف 20 فیصد عوام سے لیا جائے گا۔
وزیر توانائی نے نئی نوید سنا دی، ’روشن پاکستان پروگرام سے توانائی بحران کا خاتمہ ہوگا‘
صوبائی وزیر سندھ توانائی کا مزید کہنا تھا کہ صوبے میں 5 لاکھ ایسے گھر ہیں جہاں سرے سے بجلی ہی موجود نہیں، کراچی سمیت سندھ میں سولر پارک اور منی گرڈ سٹیشن لگائیں گے۔