میاں چنوں میں نواحی گاؤں میں بدفعلی کےالزام پرلوگوں نےاپنی عدالت لگا کر مبینہ ملزم کی مونچھیں، بھویں اور سرکےبال کاٹ دیےگئے
شہریوں نے تشدد کا بال مونڈنے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر بھی وائرل کردی۔ ویڈیو وائرل ہونے پر ڈی پی او اسماعیل کھاڑک نے نوٹس لیا تو پولیس واقعے میں ملوث 4 مرکزی ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
ڈی پی او کہناتھاکہ تشدد کے مرتکب ملزمان کو قانون کے مطابق کڑی سزا دلوائی جائے گی ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔