بھارتی میں حیرت انگیز اور توجہ طلب واقعات رونما نہ ہوں، ایسا کیسے ممکن ہے، لیکن کچھ واقعات ایسے ہوتے ہیں جو کہ سوشل میڈیا صارفین کو بھی پریشان کر دیتے ہیں۔
حال ہی میں بھارت سے ایک ایسی ہی خبر نے سب کی توجہ حاصل کی ہے، جہاں گھر میں لگے خفیہ کیمرے کی فوٹیج نے والدہ کے حوالے سے انکشاف کر دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست ہریانہ کے ضلع فرید آباد میں خاتون کی جانب سے 11 سالہ بچے پر تشدد کے خلاف پولیس تحقیقات جاری ہیں۔
فرید آباد کی رہائشی خاتون ڈاکٹر ہیں تاہم ان کی ویڈیو وائرل ہے، جس میں ماں کو 11 سالہ بچے پر تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
سوشل میڈیا پر سی سی ٹی فوٹیج بچے کے والد کی جانب سے شئیر کی گئی تھی، جس میں والد کی جانب سے اہلیہ پر الزام عائد کیا گیا تھا، ساتھ ہی والد نے اہلیہ کے خلاف پولیس میں شکایت بھی درج کرا دی ہے۔
اسلام قبول کرنے کے بعد خاتون کا انتقال، نماز جنازہ میں پورا شہر آ گی
والد کے مطابق اہلیہ کی جانب سے دھمکی دی گئی ہے کہ اگر اُس نے بچے کو مارنے سے روکا، تو وہ خود بھی اور بچے کو بھی زہر دے دے گی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بچے کی جانب سے اس سے قبل چائلڈ ویلفیئر کمیٹی میں والدہ کے تشدد کے خلاف درخواست دائر کی گئی تھی، جبکہ یہ کیس سورجکنڈ پولیس اسٹیشن میں زیر تفتیش ہے۔
شکایت درج ہونے کے بعد والدہ بیٹے کو اپنے ساتھ میکے لے گئی تھی، جس کے بعد سے بچے کی جانب سے والد پر الزام عائد کیا جا رہا ہے اور کہنا ہے کہ والد نشے کے عادی ہیں۔
سی سیکشن کے دوران 30 منٹ تک حاملہ خاتون کا دل بند ہو گیا
دوسری جانب اتھارٹیز کی جانب سے معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، والد کے مطابق ان کی اور اہلیہ کی شادی 17 سال قبل دلی میں ہوئی تھی۔ بیٹے کی پرورش کے بعد سے ہی اہلیہ انتہائی حساس اور جارحانہ ہوتی گئیں۔
والدہ کی جانب سے بچے پر نظر رکھنے کے لیے سی سی ٹی وی میں لگائے گئے تھے، جبکہ والد کا بچے سے متعلق کہنا تھا کہ بچہ ہونہار بطالب علم ہے اور بہترین پینٹر بھی ہے، تاہم والدہ کی جانب سے بچے کو کھیلنے یا پینٹنگ کرنے سے روکا جاتا ہے۔
جبکہ ایس ایچ او سورجکنڈ شمشیر سنگھ کے مطابق الیکشن ڈیوٹیز کی بنا پر بچے کا بیان نہیں ریکارڈ کیا گیا ہے۔