Aaj Logo

اپ ڈیٹ 30 مئ 2024 12:55pm

وہ غلطیاں جن سے ہمیں ریفریجریٹر میں کھانا محفوظ کرتے ہوئےبچنا چاہئے

جب ہم صبح کام کے لئے تیار ہونے کے ساتھ ساتھ ناشتہ بھی تیار کرتے ہیں، توسب کچھ ایک ساتھ نمٹانا مشکل ہو جاتا ہے۔ یہ وہ وقت ہے جب سمارٹ اور جدید آلات جیسے ریفریجریٹر ہماری مدد کے لئے آتے ہیں۔

ریفریجریٹر میں ، آپ نہ صرف پکے ہوئے کھانوں کومحفوظ کرسکتی ہیں ، بلکہ جب بھی آپ کو ضرورت ہو تو گروسری اور خام اجزاء کو بھی اسٹیک کرسکتی ہیں۔

یہی نہیں، بلکہ آپ ریڈی ٹو کک اور فریز کھانوں کو بھی ذخیرہ کرسکتی ہیں۔ اگرچہ ریفریجریٹر سب کے لئے ایک نعمت ہے ، لیکن غلط اور خراب کھانوں کا ذخیرہ، فائدہ سے زیادہ نقصان کا سبب بن سکتا ہے۔ غلط اورنامناسب اسٹوریج کھانے کو آلودہ کرتا ہے اور اسے استعمال کے لئے غیر صحت مند بنادیتا ہے۔

پریشان نہ ہوں۔ یہاں، ہم آپ کو کچھ غلطیوں کے بارے میں بتائیں گے، جو عموما لوگ ریفریجریٹر میں کھانا ذخیرہ کرتے وقت کرتے ہیں۔ اس طرح کی غلطیوں سے بچ کرنہ صرف کھانا محفوظ رہے گا ، بلکہ آپ کو اسے طویل عرصے تک استعمال کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

سبزیوں کو بازار سے خریدنے کے بعد براہ راست ریفریجریٹر میں رکھنا۔

لیکن ایسا نہیں ہونا چاہئے، کیونکہ ہر سبزی کو ذخیرہ کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔ جبکہ آلو اور پیاز کو ریفریجریٹر میں نہیں رکھنا چاہئے۔ گاجر ، مولی ، پھول گوبھی وغیرہ جیسی سبزیوں کو کسی پلاسٹک یا کاغذ کے بیگ میں لپٹے بغیر رکھنا چاہئے۔ اس کے بعد پتوں والی سبزیاں آتی ہیں۔ ان سبزیوں کو صاف کیا جانا چاہئے، اچھی طرح سے دھویا جانا چاہئے، اور مکمل طور پر خشک ہونے کے بعد زپ لاک میں ذخیرہ کیا جانا چاہئے۔

گرمیوں میں آئس کریم کھانی چاہئے یا نہیں؟ ماہرین نے بتا دیا

ذخیرہ کرنے سے پہلے ہر پھل اور سبزی کو دھونا

اگرچہ ذخیرہ کرنے سے پہلے پتوں والی سبزیوں کو دھونے کا مشورہ دیا جاتا ہے، لیکن ہمیشہ ذہن میں رکھیں۔ گاجر اور گوبھی جیسی سبزیوں اور پھلوں جیسے امرود، نارنجی وغیرہ کو ذخیرہ کرنے سے پہلے دھونے سے ان میں اضافی نمی رہ سکتی ہے، جس سے بیکٹیریا کی افزائش ہوسکتی ہے۔ یہ ممکنہ طور پر صحت کے مختلف مسائل کا باعث بن سکتا ہے۔ لہذا ایسی سبزیوں کو دھونے کے بعد طویل وقت تک سکھانا چاہیے اور اس کے بعد ہی ریفریجریٹر میں محفوظ کرنا چاہیے۔

غلط ڈبوں میں کھانا رکھنا

اگر آپ ریفریجریٹر میں دیکھیں تو ، آپ کو مختلف قسم کے کھانوں کے لئے وقف مختلف حصے ملیں گے۔ یہ تقسیم اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے کی گئی ہے کہ، آپ کس قسم کے کھانے کو ذخیرہ کر رہے ہیں۔ لہذا اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ صحیح قسم کے کھانے کو صحیح شیلف میں رکھ رہی ہیں، تاکہ کھانا زیادہ عرصے تک تازہ رہے۔

بچ جانے والی خوراک کو کور کرنا

ہم سب بچ جانے والے کھانے کو فریج میں ذخیرہ کرتے ہیں۔ لیکن جو چیز ہم اکثر بھول جاتے ہیں، وہ یہ ہے کہ ذخیرہ کرتے وقت کھانے کو ڈھانپ لیا جائے۔ کھانے میں کسی بھی قسم کے بیکٹیریا کی تشکیل سے بچنے کے لئے پکے ہوئے کھانے کو صحیح طریقے سے پیک کرنا چاہئے۔ اگر کھلا چھوڑ دیا جائے تو پکا ہوا کھانا نہ صرف آلودہ ہوجاتا ہے، بلکہ اس کے ساتھ ذخیرہ کیے گئے دیگر کھانوں کو خراب کرنے کا امکان بھی بڑھ جاتا ہے۔

Read Comments