پاک ایران بارڈر پر سرحد پار سے ایرانی فورسز کی فائرنگ سے 4 پاکستانی جاں بحق ہو گئے ہیں، فائرنگ کا واقعہ بلوچستان کے صوبے ضلع وشوک کے قریب پیش آیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روز جودر بچارائی میں پیش آیا ہے۔
جبکہ مشخیل انتظامیہ کے سینئر حکام کی جانب سے تصدیق کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایرانی فورسز کی جانب سے پاکستانی بارڈر کی طرف فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ کے واقعے میں پاکستانی بارڈر ایریا میں بیٹھے شہری زخمی ہوئے۔
دوسری جانب مشخیل رورل ہیلتھ سینٹر کی جانب سے کہنا تھا کہ ہمارے ہاں 4 لاشیں اور دو زخمی لائے گئے ہیں۔
جبکہ بارڈر حکام کی جانب سے کہنا تھا کہ مرنے اور زخمی ہونے والے پاکستانی ایرانی اسمگل شدہ آئل کی سپلائی کر رہے تھے۔
انگریزی اخبار ڈان کے مطابق زخمی شخص اختر کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ آئل کی اسمگلنگ کے لیے موجود تھے جب ایرانی فورسز کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔
جس میں 8 افراد ہلاک ہوئے جن میں 4 ایرانی بھی شامل تھے جنہیں ایرانی فوسرز کی جانب سے تحویل میں لے لیا گیا۔