Aaj Logo

اپ ڈیٹ 29 مئ 2024 10:15pm

نیپرا نے بجلی فراہمی میں کے الیکٹرک کو سب سے بہتر قرار دے دیا

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی صنعت میں ہیلتھ، سیفٹی اور انوائرمنٹ پر رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ کے مطابق صارفین کو بجلی کی فراہمی کے شعبے میں کے الیکٹرک کو سب سے بہتر قرار دے دیا گیا۔

نیپرا رپورٹ کے مطابق صارفین کو بجلی فراہمی میں فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) دوسرے اور لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) تیسرے نمبر پر قرار دی گئی ہے۔

نیپرا رپورٹ کے مطابق بجلی فراہمی میں گیپکو چوتھے اور میپکو پانچویں نمبر پر رہی جبکہ سکھر اور حیدرآباد سمیت تمام ڈسکوز کم ترین سطح پر رہے۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ بجلی فراہمی میں کے الیکٹرک 95 اسکور کے ساتھ سرفہرست رہی جبکہ این ٹی ڈی سی 53 اسکور حاصل کرسکی۔

Read Comments