Aaj Logo

شائع 29 مئ 2024 08:46pm

یومِ تکبیر کی چھٹی پر ملتوی ہونے والے پرچے کی نئی تاریخ کا اعلان

کراچی میٹرک بورڈ نے 28 مئی کو یوم تکبیر کی وجہ سے ملتوی ہونے والے پرچے کی نئی تاریخ کا اعلان کردیا ہے، جس کے مطابق یہ پرچہ اب اتوار دو جون کو لیا جائے گا۔

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے قائم مقام ناظم امتحانات خالد احسان کے مطابق 28 مئی کو ملک بھر میں یوم تکبیر (عام تعطیل) ہونے کی وجہ سے ملتوی ہونے والا پرچہ بروز اتوار 2 جون 2024 کو لیا جائےگا۔

یکم جون سے انٹر میڈیٹ کے امتحانات شروع ہو رہے ہیں جن میں سے کچھ امتحانی مراکز میں بیک وقت میٹرک اور انٹر کے امتحانات ہوں گے۔

اس صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے 2 جون بروز اتوار کو ملتوی شدہ پرچہ مقررہ امتحانی مراکز پر ہی لیا جا رہا ہے۔

صبح کی شفٹ میں نہم جماعت سائنس گروپ کا اردو لازمی نارمل کورس، سندھی نارمل کورس لازمی، جغرافیہ آف پاکستان (پرچہ اول)، انگریزی ادب متبادل برائے اردو لازمی کا پرچہ ہوگا۔

شام کی شفٹ میں جنرل گروپ دہم جماعت کا عربی (پرچہ دوم)، فارسی (پرچہ دوم)، حسابات خانہ داری اور متعلقہ مسائل (پرچہ دوم) لیا جائے گا۔

Read Comments