پاکستان بھر میں عید قربان کی تیاریوں کا سلسلہ شروع ہوگیا اور مختلف شہروں میں مویشی منڈیاں سج گئی ہیں۔
وہیں محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک بھر میں بڑی عید ”عیدالاضحیٰ“ کی تاریخ کے حوالے سے پیش گوئی سامنے آئی ہے۔
مٹن یا بیف: کون سا گوشت کتنا فائدہ مند؟
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق عید الاضحیٰ 17 جون 2024 بروز پیر کو منائے جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ ذوالحج کا چاند 7 جون جمعہ کو نظر آنے کا قوی امکان ہے۔
اس حساب سے اگر ذوالحج کا چاند جمعہ سات جون کو نظر آتا ہے تو عیدالاضحیٰ 17 جون بروز پیر کو ہوگی۔
قربانی کا گوشت 2 ماہ تک محفوظ رکھنے کے آسان اور آزمودہ ٹوٹکے
محکمہ موسمیات کے مطابق ذوالحج کے چاند کی پیدائش 6 جون کی شب 5 بج کر 38 منٹ پر ہوگی جبکہ غروب آفتاب 7 بج کر 20 منٹ پر ہونے کا امکان ہے، چاند نظر آنے کا دورانیہ غروب آفتاب کے بعد 72 منٹ تک رہنے کا امکان ہے۔ چاند کی عمر 19 گھنٹے ہونا ضروری ہے۔
واضح رہے مرکزی رویت ہلال کمیٹی آئندہ دنوں میں عید الاضحیٰ کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کرے گی۔