Aaj Logo

اپ ڈیٹ 29 مئ 2024 09:18pm

عمران خان، بشریٰ بی بی سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں کی موجیں

ہیٹ ویو کے پیش نظر راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں عام قیدیوں کے لیے خصوصی اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جیل سپرنٹنڈنٹ اسد وڑائچ کے مطابق اڈیالہ جیل میں تمام قیدیوں کو ٹھنڈے پانی کی دستیابی کے لیے واٹر چلرز نصب کردیے گئے ہیں۔

جیل سپر نٹنڈنٹ کے مطابق گرمی کی شدت میں اضافے کے پیش نظر تمام قیدیوں کو ایئر کولرز فراہم کردیے گئے ہیں، قیدیوں کی بیرکس میں ایگزاسٹ پنکھے بھی لگا دیے گئے ہیں اور تمام قیدیوں کے کمروں میں پنکھوں کی مرمت بھی کردی گئی ہے۔

اڈیالہ جیل راولپنڈی کی سیکیورٹی یقینی بنانے کیلئے فرضی مشقیں

اڈیالہ جیل میں سیاسی و عام قیدیوں سے ملاقاتوں کی پابندی ختم

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے مطابق اڈیالہ جیل میں ہیٹ اسٹروک یونٹ بھی قائم کردیا گیا ہے، ہیٹ اسٹروک یونٹ میں 24 گھنٹے ڈاکٹرز دستیاب ہوں گے، ہیٹ ویو کے پیش نظر قیدیوں کو دن میں 2 مرتبہ نمکین لسی اور لیمن واٹر بھی فراہم کیا جارہا ہے۔

جیل سپر نٹنڈنٹ نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان، بشریٰ بی بی اور شاہ محمود قریشی کو بھی سہولیات فراہم کردی گئی ہیں۔

Read Comments