Aaj Logo

شائع 29 مئ 2024 07:15pm

تیمارداروں کی شکایت، جناح اسپتال لاہور کا ایم ایس آپے سے باہر

جناح اسپتال لاہور میں تیماردار کے ساتھ ایم ایس کے جھگڑے کی وڈیو منظر عام پر آ گئی ریض کے تیماردار کی جانب سے ناقص انتظامات کے شکوے پر ایم ایس آپے سے باہر ہو گئے۔

لاہور کے اسپتالوں میں مریضوں کے تیمارداروں کی شکایات پر ایکشن کی بجائے ڈاکٹرز لڑائی جھگڑا کرنے لگے ۔ چلڈرن اسپتال کے ڈاکٹرز کے بعد ایم ایس جناح اسپتال بھی مریض کے تیمارداروں کی شکایات پر آپے سے باہر ہو گئے ۔

تیمارداروں نے ایمرجنسی کا دورہ کرنے والے ایم ایس جناح اسپتال ڈاکٹر یحیٰ سلطان سے ناقص انتظامات کا شکوہ کیا جس پر جھگڑا ہو گیا۔

ڈاکٹر یحیٰ سلطان نے مریض کے تیمارداروں سے تلخ کلامی کی اور گالم گلوچ کے بعد ہاتھا پائی پر اتر آئے، جنہیں دیگر ڈاکٹرز نے منت سماجت کرکے روکا۔

دوسری جانب جناح اسپتال انتظامیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایم ایس نے ایمرجنسی میں موجود ایک جعلی ڈاکٹر کو پکڑا تو اس کے بھائی نے لڑائی شروع کی، ایم ایس نے دفاع کیلئے ہاتھ اٹھایا تو صرف اس کی فوٹیج بناکر وائرل کر دی گئی ، جبکہ مبینہ جعلی ڈاکٹر کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Read Comments