ایک طرف جہاں سورج ملک بھر میں قہر ڈھا رہا ہے، وہیں سمندر کے کنارے واقع شہر کراچی میں آج رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42.5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
اسی طرح شہر بھر میں اوسط درجہ حرارت 41.5 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
گلستان جوہر کراچی کا گرم ترین علاقہ رہا، جہاں پارا 42.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔
کراچی کے علاوہ سندھ کیے دیگر حصوں کی بات کی جائے تو موئن جو دڑو، لاڑکانہ اور جیکب آباد میں گرمی کا پارہ 50 ڈگری پر پہنچ گیا۔
دادو میں 49، سکھر میں پارہ 48، ساہیوال میں 46 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
پنجاب میں بھی پارہ ہائی رہا، جہاں سرگودھا،فیصل آباد، ملتان اور لاہور میں 45 ڈگری کی گرمی ریکارڈ کی گئی۔
رحیم یارخان اور حیدرآباد میں بھی گرمی کا پارہ 46 ڈگری ہوگیا لیکن شدت 49 ڈگری کی محسوس کی جارہی ہے، پشاور میں 40، اسلام آباد میں 39 ڈگری کی گرمی محسوس ہوئی۔