کراچی کے علاقے لائنز ایریا سے چودہ ماہ قبل اغوا ہونے والی قوت گویائی اور سماعت سے محروم بچی سعدیہ کو والدین کےحوالے کردیا گیا، بچی چودہ ماہ کہاں رہی پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہے۔
ایس پی جمشید علینہ راجپر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ 3 سالہ سعدیہ قوت گویائی اور سماعت سے محروم ہے، بچی کی تلاش کیلئے ایس پی علینہ کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی.
خصوصی ٹیم نے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے،کچی آبادیوں میں آپریشن کرائے گئے اور لاوڈ اسپیکر سےمختلف مساجد میں اعلانات بھی کرائے گئے۔
بچی کے اغوا کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی آج ٹی وی کو موصول ہوگئی ، فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اغوا کاربچی کو برگیڈ کے علاقے میں مسجد کے باہر چھوڑ کر فرار ہوگئی۔