Aaj Logo

شائع 29 مئ 2024 02:55pm

سرگودھا میں گھریلو تنازعے پر فائرنگ سے تین خالہ زاد نوجوان بھائی جاں بحق

بھلوال میں تھانہ کوٹمومن کےنواحی گاؤں میں گھریلوتنازعے پرفائرنگ سے تین خالہ زاد نوجوان بھائی جاں بحق ہوگئے۔

تھانہ کوٹمومن کےعلاقے بھاگٹا والا روڈ پرچک چھیاسی جنوبی میں گھریلو تنازع پرخالہ زاد بھائی آپس میں جھگڑ پڑے اور ایک دوسرے پر فائرنگ کردی جس کے 25 سالہ مراتب علی،22 سالہ علی شہبازاور17 سالہ بلال منیر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

ریجنل پولیس افیسر سرگودھا شارک کمال صدیقی نے واقعے کا فوری نوٹس لیتےہوئے واقعے کی تحیقیقات کا حکم دے دیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق چک نمبر گیارہ کےرہائشی علی شہباز اور اسلام آباد کالونی کوٹمومن کے رہائشی بلال منیر کی چند قبل چک نمبر سرسٹھ جنوبی کے مراتب علی سے لڑائی ہوئی تھی

جس کا بدلہ لینے کے لیےعلی اوربلال نے مراتب علی پر فائرنگ کر دی جس سے مراتب علی جاں بحق ہو گیا جوابی فائرنگ سے علی اور بلال بھی جاں بحق ہو گئے۔

Read Comments