Aaj Logo

شائع 29 مئ 2024 02:34pm

ضلع خیبر میں لوڈ شیڈنگ پر احتجاج، گرڈ اسٹیشن میں دھرنا

ضلع خیبر میں بجلی لوڈ شیڈنگ کے طویل دورانی سے تنگ عوام نے شدید احتجاج کیا ہے۔ درجنوں مظاہرین نے لنڈی کوتل گرڈ اسٹیشن میں گھس کر دھرنا دیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ شدید گرمی میں طویل لوڈ شیڈنگ نے چین سے جینا دوبھر کردیا ہے۔۔ بیشتر علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 20 گھنٹے سے زیادہ ہوچکا ہے۔

ضلع خیبر کے بیشتر علاقوں میں طویل لوڈ شیڈنگ کے باعث معمولاتِ زندگی بُری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ مظاہرین نے کہا کہ جب تک بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ ختم نہیں کردی جاتی، روزانہ 6 گھنٹے دھرنا دیا جائے گا۔

مظاہرین نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے پر توجہ دی جائے تاکہ شدید گرمی میں لوگ اضافی الجھن سے دوچار نہ ہوں اور معمولاتِ زندگی بھی بحال ہوں۔ ان کا کہنا ہے کہ بجلی نہ ہونے سے تجارتی اور صنعتی سرگرمیاں بھی ٹھپ ہوکر رہ گئی ہیں۔

Read Comments