ندا یاسر اور یاسر نوازمیڈیا انڈسٹری کی ایک مشہورجوڑی ہیں، جن کا انفرادی طور پر کامیاب کیریئرہے۔ وہ ایک مشترکہ پروڈکشن کے مالک ہیں، جس نے کچھ فلمیں بنائی ہیں۔
ان کے تین بچے ہیں اور انہوں نے ان کی پرورش خوبصورت انداز میں کی ہے۔
ندا مسرت مصباح کے ایک شو میں مہمان تھیں اور انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اپنے بچوں کی پرورش کیسے کی۔
ندا یاسر کہتی ہیں کہ وہ ہمیشہ بچوں کے لئے سونے کے وقت پر زور دیتی ہیں۔اس طرح وہ ہمیشہ نظم و ضبط میں رہتے ہیں اور وہ انہیں صبح کے وقت اپنے تمام کام کرنے پر مجبور کرتی ہیں۔
وہ اپنے بچوں کو ساڑھے نو بجے بستر پرلے آتی تھیں اور اس سے وہ شیڈول کا احترام کرنا سیکھ گئے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کس طرح انہوں نے اور یاسر نے بچوں کو شوبز کی زندگی سے دور رکھا۔
ندا یاسر نےاعتراف کیا کہ وہ بالاج کے ساتھ اتنی سخت نہیں ہیں، لیکن پھر بھی انہوں نے اپنے بچوں کو گلیمر کی دنیا سے دور رکھا ہے۔
ندا کا کہنا تھا کہ، انہوں نے امیر بچوں جیسےرویے کو اپنے بچوں سے دور رکھنے کی کوشش کی ہے۔ یہاں تک کہ اگر ان کے گھر میں گاڑی ہے، تو وہ اپنے بچوں کو ٹیکسی سواری یا موٹر سائیکل کی سواری کا استعمال کرواتی ہیں، تاکہ وہ جان سکیں کہ انہیں زندگی میں کچھ کرنے کی کوشش کرنی ہے۔
ان کی بیٹی بڑی گاڑی استعمال کرنا چاہتی تھی، لیکن انہوں نے اسے چھوٹی گاڑی دے دی ۔