لاہور میں اساتذہ تنخواہوں اور دیگر مطالبات کیلئے سخت گرمی میں سڑکوں پر آگئے۔ شرکاء نے دھرنے کیلئے سول سیکرٹریٹ کا رُخ کرلیا۔
اساتذہ نے لاہور اسمبلی ہال چوک میں احتجاج کیا اور پھر ریلی کی صورت میں سول سیکرٹریٹ کیلئے روانہ ہوگئے، سول سیکرٹریٹ پر دھرنا دیا جائے گا۔
احتجاج کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور جھنڈے اٹھا رکھے تھے۔
اساتذہ کا مطالبہ ہے کہ تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیا جائے۔
مظاہرین نے لیو انکیشمنٹ فنڈ، پنشن رول اور اساتذہ کو مستقل کرنے کے حق میں نعرے لگائے۔