Aaj Logo

شائع 28 مئ 2024 09:55pm

رفح میں بے گھر فلسطینیوں پر اسرایلی ٹینکوں کی چڑھاٸی، مزید 21 شہید

صہیونی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی ٹینک رفح شہر میں داخل ہو کر مرکز تک پہنچ گئے ہیں۔

اسرائیلی ویب سائٹ ”وائی نیٹ“ نے عینی شاہدین کے توسط سے خبر دی ہے کہ اسرائیلی ٹینک العودہ مسجد کے قریب دیکھے گئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر جاری مناظر میں رفح شہر کے مرکز میں ایک مسجد سے دھویں کے بادل اٹھتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ڈرونز کی آوازیں بھی سنی جا رہی ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ اس حملے میں مسجد کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

اسرائیل نے رفح میں اپنے زمینی حملے کے تین ہفتے مکمل ہونے کے بعد منگل کو شہر کے وسطی حصے میں ٹینک بھیجے۔

غزہ کے محکمہ صحت نے بتایا کہ منگل کو رفح کے مغرب میں انخلا والےعلاقے میں ایک خیمہ بستی پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 21 افراد ہلاک ہوئے اور ٹینکوں نے رات بھر ہوئی شدید بمباری کے بعد پہلی بار شہر کے مرکز کی طرف پیش قدمی کی۔

غزہ کی ایمرجنسی سروسز نے کہا کہ ٹینک کے چار گولے ساحلی علاقے المواسی میں خیموں سے ٹکرائے، اسرائیل نے رفح میں شہریوں کو حفاظت کے لیے المواسی جانے کا مشورہ دیا تھا۔

حماس کے زیر انتظام فلسطینی انکلیو میں طبی حکام کے مطابق، مرنے والوں میں کم از کم 12 خواتین شامل تھیں۔

دوسری جانب غزہ کے انتہائی جنوب میں اور مصری سرحد سے جڑے شہر کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔

اسرائیلی فوج نے اس بارے میں ابھی کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ تاہم یہ کہا ہے رفح آپریشن کے حوالے سے جلد بیان جاری کیا جائے گا۔

Read Comments