Aaj Logo

شائع 29 مئ 2024 07:00am

’چائنہ کا کم کارداشین‘ دولت کی نمائش پر بین ہوگیا

چین سے تعلق رکھنے والے ایک شخص ”وینگ ہونگ کوانکسنگ“ کو چائنہ کا کم کارداشین کہا جاتا ہے، لیکن بے تہاشا دولت دکھانے پر انہیں پابندی کا سامنا ہے۔

غیر ملکی ویب سائٹ کے مطابق مہنگے لباس اور زیورات پہننے والے وینگ ہونگ کی جانب سے دولت کی نمائش کرنے پر انٹرنیٹ سنسرشپ حکام نے ان پر پابندی لگا دی ہے۔

نیویارک پوسٹ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ وینگ ہونگ کوانکسنگ جو 1.4 ملین ڈالر کے زیورات اور لباس پہنے بغیر کبھی گھر سے نہیں نکلتے، ان پر مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی جانب سے پابندی عائد کردی گئی ہے۔

چینی حکومت کی ”سائبر اسپیس ایڈمنسٹریشن“ نے کہا کہ سوشل میڈیا استعمال کرنے والوں کو ’خود نمائی کرنے کی اجازت نہیں ہے‘۔

چینی حکام کا کہنا تھا کہ اس عمل سے نوجوان نسل پر بُرا اثر پڑ سکتا ہے۔ لہٰذا انٹرنیٹ پر عیش و آرام کے اس رجحان کو روکنے کی ضرورت ہے۔

وینگ ہونگ کوانکسنگ کے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر لاکھوں سبسکرائبر موجود ہیں۔

Read Comments