Aaj Logo

اپ ڈیٹ 28 مئ 2024 08:27pm

بھارت میں ’سابق مسلمان یوٹیوبر‘ کی قرآن پاک کی بے حرمتی، مسلمان مشتعل

اسلام مخالف بھارتی یوٹیوبر کی جانب سے کی گئی قرآن پاک کی بے حرمتی کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا کردیا ہے، بھارت سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کی جانب سے اس ملعون یوٹیوبر کی گرفتاری کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

سمیر نامی اس شخص کا تعلق بھارت سے ہے جو پہلے مسلمان تھا اور پھر ہندو مذہب اختیار کرلیا۔

اس متنازع یوٹیوبر کی مبینہ وائرل ویڈیو میں اسے قرآن پاک کے صفحات نذر آتش کرتے اور ان کی بے حرمتی کرتے دیکھا گیا۔

لیکن بھارتی پولیس گرفتاری کے بجائے حیلے بہانوں سے کام لے رہی ہے، اتراکھنڈ اور ہریدوار کی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ان کے حدود میں پیش نہیں آیا اور مذکورہ شخص وہاں نہیں رہتا۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اتراکھنڈ پولیس سے یوٹیوبر کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا کیونکہ ان کا خیال تھا کہ وہ اسی گاؤں میں موجود ہے۔

ہریدوار پولیس نے ”ایکس“ پر پوسٹ شئیر کی اور دعویٰ کیا کہ سمیر گزشتہ تین سالوں سے ’پڈلی گرجر‘ نامی جگہ پر رہائش پزیر نہیں، اور ہریدوار ضلع میں کہیں بھی قرآن پاک کی بے حرمتی کا کوئی واقعہ سامنے نہیں آیا۔ تاہم بغیر معلومات اس کیس پر بات نہ کی جائے، ورنہ آپ کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گئی۔

ملعون سمیر کون ہے؟

یہ شخص خود کو سابق مسلمان بتاتا ہے جس کے یوٹیوب پر 2,08,000 سے زائد سبسکرائبرز ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سمیر نے اپنا نام بدل کر ہندو نام سدھارتھ چترویدی رکھ لیا ہے۔

Read Comments