Aaj Logo

اپ ڈیٹ 28 مئ 2024 03:00pm

’مجیب الرحمان کو ہیرو‘ کہنے پر شرجیل انعام کی عمران خان پر کڑی تنقید

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ملک دشمن قرار دیتے ہوئے ان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ جیل میں بیٹھا شخص ملک کے خلاف سازش کر رہاہے، کل اس شخص نے پوسٹ لگائی اور مجیب الرحمان کو ہیرو ثابت کرنے کی کوشش کی، اس شخص کی لڑائی سیاسی جماعتوں سے نہیں بلکہ پاکستان سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ایک احسان فراموش شخص ہے، جب اقتدار میں تھا تو فوج کی تسبیح پڑھتا تھا، اقتدار سے ہٹتے ہی فوج کےخلاف باتیں کرنا شروع کردیں۔

شرجیل نے کہا کہ جیل میں بیٹھے شخص کےانٹرویوہورہےہیں،آرٹیکل چھپ رہےہیں، جیل میں بیٹھا شخص حکومت بنا رہا ہے، ٹکٹس دے رہا ہے، کل جیل میں بیٹھ کرملک کےخلاف سازش کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ جیل سےبیٹھ کرگمراہ کن حقائق بیان کیے گئے، سانحہ ڈھاکا پربھی سیاست کرنےکی کوشش کی گئی، بانی پی ٹی آئی لڑائی کسی جماعت سےنہیں، ملک سے ہے، بانی پی ٹی آئی ملک کونقصان پہنچانےکی کوشش کررہےہیں، وہ ہم پر مسلط کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ سقوط ڈھاکا سے متعلق حقائق کوغلط طریقےسےبیان کیاگیا، بانی پی ٹی آئی احسان فراموش شخص ہیں، سقوط ڈھاکاکوغلط طریقےسےبیان کرنےکی مذمت کرتاہوں، اس شخص نےاقتدارسےہٹےہی دھمکیاں دیناشروع کردیں۔

انہوں نے کہا کہ اس شخص کواپنی حکومت میں یہ باتیں بتاناچاہئیں تھیں، یہ شخص صرف اداروں کوبلیک میل کررہاہے، اس شخص کو2018میں انگلی پکڑکراقتدارپربٹھایاگیا، بانی پی ٹی آئی کوتحریک عدم اعتمادکےذریعےہٹایا،

Read Comments