والدین چاہتے ہیں کہ ان کے بچے زندگی کے ہر موڑ پر ذہنی اور جسمانی طور پر مضبوط ہوں۔
کچھ بچے ایسے ہوتے ہیں جو ہر چیلنج کا سامنا تو کرلیتے ہیں، لیکن اپنے اندرونی احساسات کو صحیح طریقے سے ظاہر کرنے میں ناکام رہتے ہیں۔ ایسے حالات میں بچوں کو مدد حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جب وہ اپنے کمفرٹ زون سے باہر ہوتے ہیں۔ یہ حالات بے چینی، افسردگی اور مایوسی جیسے متعدد ذہنی مسائل کو اپنی طرف راغب کرسکتے ہیں۔ بچوں کا جسمانی اور ذہنی طور پر مضبوط رہنا بہت ضروری ہے۔
والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو ہر لحاظ سے مضبوط بنانے کے لیے فعال اقدامات کریں۔ یہاں کچھ اقدامات ہیں جن پر آپ اپنے بچے کو ہر طرح سے مضبوط بنانے کے لئے عمل کرسکتے ہیں۔
اپنے بچے کو بتائیں کہ وہ ہمیشہ اپنی غلطیوں کی ذمہ داری قبول کرے اور ان سے سیکھے۔ اس سے آپ کے بچوں کو یہ سمجھنے میں مدد ملے گی کہ غلطیوں اور غلط فیصلوں کی وجہ سے کسی شخص کو کیا نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔