وفاقی دارالحکومت میں مارگلہ کی پہاڑیوں سمیت مختلف مقامات پرلگنے والی آگ پرقابوپالیا گیا، این ڈی ایم اے کی طرف سے ٹریل تھری اور فائیو پرآگ پرقابو پانے کیلئے دوہیلی کاپٹر اورفائیربریگیڈ کی گاڑیاں استعمال میں لائی گئیں۔
این ڈی ایم اے کے مطابق ٹریل تھری اور فائیو پر لگنے والی آگ پر قابو پانے کے لیے چھ ایوی ایشن اسکوارڈن اور پاک فوج کے دوہیلی کاپٹرزآگ بجھانے ميں معاونت کررہےتھے جبکہ 200 سے زائد فائر فائٹرز آگ بجھانے کےعمل میں حصہ لیا۔
ترجمان این ڈی ایم اے نے بتایا ہے کہ آگ تین مقامات ٹریل 3 اور 5 کے درمیان، قائد اعظم یونيورسٹی کےقریب اور سیدپور میں لگی تھی۔ جس کے بعد گراؤنڈ پر موجود ٹیموں کو آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا تھا، آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہيں ہوسکیں ہیں تاہم سی ڈی اے اور وائلڈ لائف کی ٹیمیں آگ بجھانے میں مصروف عملی رہیں۔
وزیراعظم نے آگ لگنے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اداروں کو جلد آگ پر قابو پانے کی ہدایت بھی کی تھی، گزشتہ روز بھی مارگلہ کی پہاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی تھی۔
دوسری جانب اسلام آباد کے سیکٹرآئی ٹین فورگریں ایریا اورفیصل مسجد کے قریب درختوں اورجھاڑیوں پرلگی آگ پرفائربرگیڈ عملے نے قابوپالیا ہے۔