وزیراعظم کے زیر صدارت پاکستان اورچین کے درمیان اہم جائزہ اجلاس ہوا جس میں شہباز شریف نے کہا کہ چینی باشندوں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائےگی اور اس حوالے سے جامع پلان ترتیب دیا گیا ہے۔
اجلاس میں مختلف وفاقی وزارتوں کی جانب سےدوطرفہ معاشی تعلقات پرتجاویز پیش کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ چین پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم شراکت دار ہے اور چین کیساتھ ترجیحاًزراعت،آئی ٹی شعبوں میں تعاون بڑھانا چاہتےہیں۔
وزیراعظم نے چینی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو پاکستان میں صنعتیں لگانے کی دعوت دی اور کہا کہ چین میں پاکستانی مصنوعات کی برآمدات میں اضافےکاخواہاں ہیں، حکومت چینی صنعت کاروں اورسرمایہ کاروں کوہرممکن سہولیات فراہم کرے گی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں چینی باشندوں کوفول پروف سیکورٹی فراہم کی جائےگی، چینی شہریوں کی سکیورٹی کےلیےجامع پلان ترتیب دیا گیا ہے، چینی تعاون سے گوادر بندرگاہ کو لاجسٹکس کا حب بنایا جائے گا۔
انہوں نے کہا ہک ایگری کلچر ڈیمانسٹریشن زونز کا قیام سی پیک کے اگلے مرحلے کے حوالے سے اہم منصوبہ ہو گا،متعلقہ وزارتیں پاکستان چین کے تعاون کےنئےمنصوبوں کے حوالے سے تیاری کریں۔