اسپین، ناروے اور آئرلینڈ نے باضابطہ طور پر فلسطینی کو آزاد ریاست کی حیثیت سے تسلیم کرلیا ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ مشرقی بیت المقدس کو فلسطین کا دارالحکومت بھی تسلیم کرلیا گیا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے ”اے ایف پی“ کے مطابق ہسپانوی وزیراعظم نے آج شام کو فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کا باضابطہ اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ امن فلسطین کا بنیادی حق ہے۔
فلسطین کو تسلیم کیے بغیر اسرائیل اپنا وجود قائم نہیں رکھ سکتا، سعودی وزیر خارجہ
ہسپتانوی وزیراعظم نے کہا کہ فلسطینوں کوتسلیم کرنا تاریخ سازلمحہ ہے۔
واضح رہے کہ فلسطین کو تسلیم کرنے والے ممالک کی تعداد 148 ہوگئی ہے۔
اسپین کے بعد آئر لینڈ اور ناروے کی جانب سے بھی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کردیا گیا۔
اسپین، آئرلینڈ اور ناروے کا ماننا ہے کہ ان کے اقدام سے ایک مضبوط علامتی اثر پیدا ہوگا جو دیگر ممالک کے لیے حوصلے کا باعث بنے گا۔
ناروے نے فلسطینی وزیر اعظم محمد مصطفیٰ کو مطلع کیا تھا کہ منگل کے روز فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان کریں گے۔
وزیراعظم کا ناروے کے ہم منصب سے رابطہ، فلسطین کو تسلیم کرنے کا فیصلے کا خیرمقدم
اگرچہ سلووینیا نے بھی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے لیکن اس معاملے نے 27 ممالک پر مشتمل یورپی یونین کے اندر شدید اختلاف بھی ہے۔
اسرائیل فلسطین امن کوششوں کے لیے ناروے اور اسپین کا کردار تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔ دونوں فریقین نے اسپین کے شہر میڈرڈ میں 1991 میں ملاقات کی تھی جس کےنتیجے میں اوسلو معاہدہ کی بنیاد پڑی تھی۔