پشاور میں بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف جاری احتجاج کے دوران مظاہرین نے پشاورایم ون سے چارسدہ تک موٹروے کو بند کردیا۔
تفصیلات کے مطابق بجلی لوڈ شیڈنگ کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے اور اکبر پورہ اور قریبی دیہات کے شہریوں نے موٹروے کو احتجاجاً بند کردیا۔
مظاہرین نے کہا کہ اکبر پورہ اور ملحقہ علاقوں میں 12 سے 16 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے، جب تک غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کم کرنے کی یقین دہانی نہ کرائی گئی احتجاج ختم نہیں کرینگے۔