دہلی سے وارنسی جانے والی ’انڈیگو‘ کی فلائٹ میں ’بم کی افواہ‘ کے فوراً بعد مسافروں سے خالی کرالیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایئر لائن نے تصدیق کی کہ انڈیگو کی پرواز میں ”بم موجودگی سے متعلق کال“ موصول ہوئی تھی، اس لیے تمام مسافروں کو ایمرجنسی ایگزٹ کے ذریعے نکالا گیا۔
ایئرلائن کے مطابق ہوائی جہاز کو معائنہ کے لیے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے، تمام سیکورٹی چیکس کی تکمیل کے بعد، طیارے کو ٹرمینل میں واپس پہنچا دیا جائے گا۔