Aaj Logo

اپ ڈیٹ 28 مئ 2024 02:44pm

عید الاضحیٰ سے قبل ’گن پوائنٹ‘ پر بکروں کی چوری، واردات کی فوٹیج وائرل

لاہور میں کار سوار ملزمان ایک نوجوان سے اسلح کے زور پر قربانی کے 2 بکرے چھین کر کار میں ڈال کر لے گئے۔

ابتدائی تفصیلات کے واقعہ لاہور کے علاقے سمن آباد میں پیش آیا۔ ملزمان متاثر شخص سے نقدی اور موبائل فون بھی چھین کر فرار ہو گئے۔ واردات کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔

سی سی ٹی وی ویڈیو میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک سفید رنگ کی کار ایک نوجوان کے پاس رکھتی ہے جو قربانی کے بکروں کو ٹہلا رہا ہے۔

سی سی ٹی وی ویڈیو کے ٹائم کوڈ کے مطابق مکمل واردات ڈیڑھ منٹ میں کی گئی۔ 3 ملزمان کار سے نکلتے ہیں اور گن پوائنٹ پر نوجوان سے موبائل فون، کیش لوٹنے کے ساتھ دونوں بکرے گاڑی میں ڈال کر فرار ہوجاتے ہیں۔

فوٹیج میں ملزمان کا چہرہ واضح ہے۔ جبکہ پولیس نے متاثرہ شخص کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔

Read Comments