پاکستان کے خلاف دوسرے ٹی20 میچ میں شاندار بیٹنگ کرنے کا مظاہرہ کرنے والے انگلش کپتان جوس بٹلر پاکستان کے خلاف کل ہونے والے تیسرے ٹی20 میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔
پاکستان کے خلاف دوسرے ٹی 20 میں 23 رنز سے کامیابی حاصل کرنے کے بعد انگلش کپتان جوش بٹلر چھٹی لے کر گھر روانہ ہوگئے۔
رپورٹس کے مطابق انگلش کپتان اور اہلیہ کے ہاں تیسرے بچے کی ولادت متوقع ہے، جس کی وجہ سے وہ پاکستان کے خلاف منگل کو ہونے والے تیسرے میچ کے لیے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔
کیا پاکستان اور انگلینڈ کا تیسرا ٹی 20 میچ بھی منسوخ ہوجائے گا؟ مگر کیوں
جوش بٹلر کی جگہ معین علی انگلش ٹیم کی کپتانی کی ذمہ داری نبھائیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بتانا ابھی قبل از وقت ہے کہ جوس بٹلر پاکستان کے خلاف سیریز کا چوتھا اور آخری میچ کھیلیں گے یا نہیں تاہم وہ آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کے ساتھ شیڈول کے مطابق سفر کریں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 4 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا تیسرا میچ کل کھیلا جائے گا، جبکہ چوتھا اور آخری ٹی20 میچ 30 مئی کو دی اوول میں کھیلا جائے گا، انگلش ٹیم کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی 20 اچانک منسوخ کردیا گیا
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہوگیا تھا جبکہ دوسرے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دی تھی۔