کراچی میں یوم تکبیر پر بادل برسیں گے، محکمہ موسمیات نے 28 مئی کو گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ کل کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی، بارش کے ساتھ گرد و غبار ہوائیں بھی چلیں گی۔
محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہری بجلی کے پول اور تاروں سے فاصلہ رکھیں، شہری بل بورڈز اور درختوں سے بھی دور رہیں۔
گرمی کے ستائے تیاری کرلیں، ملک بھر میں زبردست بارشیں ہونے والی ہیں
پرووینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے شہر قائد میں کل گرج چمک کے ساتھ ہونے والی بارش کا الرٹ جاری کردیا۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق شہر قائد میں 28 مئی سے 29 مئی تک گرج گرد آلود طوفان اور چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق کراچی کے علاوہ ٹھٹھہ، بدین، حیدرآباد اور سجاول میں بھی بارش کا امکان ہے، اس کے علاوہ ٹنڈو محمد خان اور ٹنڈو الہ یار کے اضلاع میں بھی بارش ہوگی۔