Aaj Logo

شائع 27 مئ 2024 07:29pm

نوازشریف صدر منتخب ہونے کے بعد کیا تقریر کریں گے؟ مندرجات سامنے آگئے

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف صدر منتخب ہونے کے بعد کیا تقریر کریں گے، مندرجات سامنے آ گئے۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف اپنی تقریر میں ملک کو ایٹمی طاقت بناتے وقت درپیش مشکلات پر روشنی ڈالیں گے، قائد ن لیگ ملکی معیشت کی بہتری سے متعلق نکات کو اپنی تقریر کا حصہ بنائیں گے۔

نواز شریف کے بیان پر سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا چیلنج

نواز شریف کو صدر بنائے جانے کی تجویز کا انکشاف

ذرائع کے مطابق تقریر میں نواز شریف اپنے ادوار کی ملک کے لیےخدمات کو اجاگر کریں گے، سابق وزیراعظم ملک گیر تنظیم سازی کا جامع پلان دیں گے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف پارٹی کو متحرک کرنے اور عوامی مقبولیت کی بحالی کے لیے اقدامات تجویز کریں گے، آئندہ پارٹی بیانیہ کیا ہوگا، اسے عوامی پزیرائی کیسے ملے گی اس پر بھی روشنی ڈالیں گے۔

Read Comments