Aaj Logo

شائع 27 مئ 2024 05:31pm

گھی کی قیمت میں بڑی کمی کردی گئی

یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈائزڈ گھی کی قیمت میں 18 روپے فی کلو کمی کردی گئی ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ( بی آئی ایس پی) کے صارفین کے لئے گھی 375 روپے فی کلو کے حساب سے دستیاب ہوگا، عام صارفین کے لئے بھی 18 روپے فی کلو کی کمی کی گئی ہے۔

ریلوے کے کرایوں میں زبردست کمی

ترجمان کے مطابق عام صارفین کو 463 روپے فی کلو کی بجائے 445 روپے فی کلو مہیا کیا جائے گا۔

ترجمان نے بتایا کہ نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔

Read Comments