پیر کی صبح کاروباری ہفتے کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان دکھائی دیا۔
صبح کے وقت دکھائی دینے والی مندی دن چڑھے تک برقرار رہے۔ دن کے ساڑھے بارہ بجے تک پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے بینچ مارک انڈیکس میں 490 پوائنٹس کی کمی واقع ہوچکی تھی۔
سرمایہ کاروں کا اعتماد مجروح ہونے کی کوئی ٹھوس وجہ سامنے نہیں آسکی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومتی معاملات میں مختلف سطحوں پر پائی جانے والی بے یقینی بھی اسٹاک مارکیٹ پر اثر انداز ہو رہی ہے۔
دن کے ساڑھے بارہ بجے تک بینچ مارک 100 انڈیکس 75 ہزار 600 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔