Aaj Logo

شائع 27 مئ 2024 12:23pm

دیسی مشروبات کا کوئی متبادل نہیں

شدید گرمی پڑتے ہی مشروبات کی مانگ میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے ایسے میں دیسی مشروبات کی افادیت سے کوئی انکارنہیں کرسکتا، ستو نہ صرف پیاس بھجاتا ہے بلکہ نظام ہضم کو بھی بہتر بنانے میں اہم کردارادا کرتا ہے۔

25 سال سے ستو کا ٹھیلا لگانے والے دکاندار کا کہنا ہے کہ حکمت میں ستو کے مشروب کو بہت اہمیت حاصل ہے، گرمیوں میں تروتازہ اور توانا رکھنے میں اسکا ثانی نہیں ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ دیسی مشروبات کا کوئی متبادل نہیں ،، گرمیوں میں صحت کے لیے بہت فائدہ مند ، ستو میں موجود فائبرجسم کو ٹھنڈا رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

ستومیں پروٹین ، فائبر، آئرن، کیلشیم اور وٹامن بی اہم غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں،،جوانسانی جسم کیلئے مفید ہیں۔

Read Comments