وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ رجسٹریشن تک کوئی گاڑی سڑک پر نہیں لائی جاسکتی اور ٹیکس ہدف کیلئے ایکسائزڈیپارٹمنٹ سڑکوں پر ہوگا جبکہ کوشش کررہے ہیں عوام آن لائن بینکنگ سے ٹیکس ادا کرے۔
سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گاڑیاں کم رجسٹرڈ ہوں گی توٹیکس کم جمع ہوگا، ٹیکس کلیکشن مہم کا مقصد ہے کہ لوگ حکومت کووقت پرٹیکس دیں، ایکسائزڈیپارٹمنٹ نےماضی میں بھی ٹارگٹ حاصل کیے ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ آن لائن بینکنگ کےذریعےبھی ٹیکس اداکرسکتے ہیں، موبائل وین بھی شروع کرنےجارہےہیں،چاہتے ہیں محکموں کواتنااچھاکریں کہ لوگوں کوآسانی ہو۔
شرجیل میمن نے کہا کہ ایکسائز ڈپارٹمنٹ میں ہفتہ ،اتوار کی چھٹی بند ہے، عملے سے کہا ہے کہ صبح سے لے کر رات تک کام کرنا ہے، ٹیکس ادا کرنے والوں کے لیے آسانیاں پیدا کررہے ہیں جبکہ غیررجسٹرڈ گاڑی روک کر ایف آئی آر کاٹی گئی۔