Aaj Logo

اپ ڈیٹ 27 مئ 2024 01:48pm

کراچی میں راتیں بھی گرم، 31 مئی کو درجہ حرارت خطرناک ہونے کی پیشگوئی

کراچی میں رواں ہفتے پارہ 42 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں رواں ہفتے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا اور 29 سے 31 مئی تک پارہ 42 ڈگری تک ریکارڈ کیا جاسکتاہے۔

انہوں نے بتایا کہ دن کے بیشتر حصے میں شمال مغرب سے گرم اور خشک ہوائیں چل سکتی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں شام میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے۔

علاوہ ازیں محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں راتیں بھی گرم، کم ازکم درجہ حرارت 29 ڈگری سے متجاوز کرسکتا ہے۔آج کراچی میں کم از کم درجہ حرارت 29.5 سینٹی گریڈ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاڑکانہ میں 31.5، دادو 31 اور حیدرآباد میں 30.5 سینٹی گریڈ ہے جبکہ جیکب آباد میں 30 ، موہن جو داڑو 29.5 اور سکھر میں 29سینٹی گریڈ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 66 فیصد ہے جبکہ 5 جون تک گرمی کی شدت برقرار رہے گی، شہر میں موسم آج گرم اور مرطوب رہے گا، شہر میں آج درجہ حرارت 38 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے۔

Read Comments