Aaj Logo

اپ ڈیٹ 27 مئ 2024 09:21am

حماس نے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب پر راکٹوں کی بارش کردی

حملوں کی ویڈیو بھی جاری کی ہے۔ حماس کے حملوں پر تل ابیب میں سائرن گونج اٹھے اور عوام سے کہا گیا کہ وہ احتیاط برتیں، گھروں میں رہیں اور ہوسکے تو مجوزہ پناہ گاہوں کا رخ کریں۔

اسرائیلی فوج نے حماس کی طرف سے داغے جانے والے متعدد راکٹ مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ اطلاعات ملی ہیں کہ حماس کے حملوں سے تل ابیب اور اس کے نواح میں کچھ لوگ زخمی ہوئے ہیں اور املاک کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

اسرائیلی دارالحکومت پر حماس کا حملہ انتہائی غیر متوقع تھا اس لیے ہنگامی اقدامات کرتے ہوئے عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ غیر ضروری اور غیر متعلق نقل و حرکت سے گریز کریں۔

حماس کے حملوں کے جواب میں اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں فضائی حملہ کیا جس میں حزب اللہ کے چار ارکان سمیت 8 افراد جاں بحق ہوئے۔

اس حملے کے جواب میں حماس نے شمالی اسرائیل میں اسرائیلی فوج کے ٹھکانوں پر راکٹ برسادیے۔ اس حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

Read Comments