قائم مقام صدر پاکستان اور چئیرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی نے پیپلزپارٹی سینٹرل پنجاب کی ناکامی کی وجہ بتادی اور کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ایک نظریے، تحریک اور مشن کا نام ہے لیکن بدقسمتی سے ہم اپنی یوتھ کو اکٹھا نہیں کر سکے، بلاول بھٹو کی یہاں سے ناکامی کی بڑی وجہ یوتھ نہ ہونے کی وجہ سے ہوئی۔
پنجاب میں پیپلزپارٹی مستحکم کیوں نہیں ہوسکی پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے تمام کچا چھٹا کھول دیا۔
یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ایک نظریے، تحریک اور مشن کا نام ہے، پیپلز پارٹی جب بھی اقتدار میں آئی اس نے عوام کے مسائل حل کیے، پیپلز پارٹی کسان مزدور، خواتین اور یوتھ کے مسائل سنتی ہے اور حل کرتی ہے۔
چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ بلاول بھٹو کی ناکامی کی بڑی وجہ یوتھ نہ ہونے کی وجہ سے ہوئی، بلاول بھٹو زرداری نے اس پارٹی کے لیے بہتر طریقے سے کمپین کی تھی، بلاول بھٹو کے جتنے بھی فیصلے ہیں وہ سی ای سی اجلاس کے بعد کیے جاتے ہیں، یہ واحد جماعت ہے جس کے نہ صرف کارکنوں نے قربانیاں دی بلکہ قائدین بھی قربانیاں دی، پورے بر صغیر میں اتنی قربانیاں کسی نے نہیں دی جتنی بھٹو خاندان نے دی ہیں۔
مرکز اور پنجاب میں جگہ دیکھ کر حکومت میں شمولیت کا فیصلہ کریں گے، یوسف رضا گیلانی
قائم مقام صدر پاکستان کا کہنا تھا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا سروے کیا جائے اور کسی کو کوئی شکایت نہ ہو، ہم بے نظیر انکم سپورٹ کو بہترکرنا چاہتے ہیں لیکن جو حکومتیں آتی ہیں وہ اس کا نام تبدیل کر دیتی ہیں، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سربراہ اب ہماری سینٹر روبینہ خالد ہیں، اگر بے نظیر انکم سپورٹ کو باہر سے فنڈز کی صورت میں پیسہ آتا ہے تو یہ ان کی محنت ہے لوگ ان پر اعتماد کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے آج افسوس ہو رہا ہے ہماری اس محفل میں نوجوان نہیں ہے سوائے ایک بچی کے، 65 فیصد نوجوان ہے اس ملک میں اتنی یوتھ پوری دنیا میں نہیں جتنی پاکستان میں نوجوانوں کی ہے۔
یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ذوالفقارعلی بھٹو اور بے نظیر بھٹو اگر کامیاب ہوتے رہے تو ان کے ساتھ نوجوانوں کی یوتھ تھی، پاکستان پیپلز پارٹی کے لیے اس سے بڑی کیا کامیابی یہ ہے ان کا اپنا لیڈر ہی نوجوان ہے، یوتھ کی سربراہی نہ میں کر سکتا ہوں نہ نواز شریف نہ بانی پی ٹی آئی عمران خان یہ اعزاز صرف بلاول بھٹو کے پاس ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان میں ہماری گورنمنٹ اور پنجاب اور خیبرپختونخوا میں ہمارا گورنر ہے، کل میں نے گورنر کو ملاقات میں کہا کہ آپ ٹائم نکل کر سب سے ملاقات کریں، میں نے 9 سال جیل بھی کاٹی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کا لاہور میں مرحلہ وار احتجاج کا اعلان
چیئرمین سینیٹ کا مزید کہنا تھا کہ 3 جماعتوں کا عوام نے موازنہ کیا جس کے بعد لوگوں نے کہا کام بس پاکستان پیپلز پارٹی نے کیا، لوگوں نے ہمیں ووٹ ہماری کارکردگی کی بنا پر دیے ہیں، جتنے بھی بڑے عہدے دار اور ابھی عہدوں پر فائض ہیں وہ کارکنوں سے ملیں۔