Aaj Logo

شائع 26 مئ 2024 05:24pm

سندھ حکومت کا کراچی سیف سٹی پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ، منصوبے پر کتنی لاگت آئے گی؟

محکمہ داخلہ سندھ ضیاء لنجار نے روشنیوں کے شہر کراچی کو محفوظ بنانے کے لیے سیف سٹی پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سندھ حکومت نے کراچی کو محفوظ بنانے کا پلان بنالیا، سیف سٹی منصوبے کے لیے 3 ارب روپے سے زائد کی خطیر رقم جاری کردی گئی۔

وزیرداخلہ سندھ ضیاء لنجار کے مطابق کراچی کو محفوظ بنانے کے لیے سیف سٹی منصوبے کا پہلا مرحلہ ایک سال میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے، اس منصوبے کی تکمیل سے جرائم کی شرح میں بتدریج کمی اور خاتمے میں مدد ملے گی۔

گورنر سندھ کا کراچی میں سیف سٹی منصوبہ جلد مکمل کرنے پر زور

ضیاء لنجار کے مطابق سیف سٹی منصوبہ کراچی کے بعد سندھ کے دیگر شہروں تک وسیع کیا جائے گا، دوسرے مرحلے میں کراچی کو مکمل کور کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

صوبائی وزیرداخلہ کا کہنا ہے کہ کوئی حکومت نہیں چاہتی کہ کرائم کی وارداتیں ہوں، سندھ میں امن وامان کی صورتحال میں بتدریج بہتری آرہی ہے، یہ نہیں کہتا کہ صورتحال مکمل بہتر ہے مگر صورتحال بہتر ضرور ہورہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ صوبے میں امن وامان کے لیے بھرپور کوششیں کررہے ہیں اور سندھ پولیس کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔

Read Comments