ٹی وی پر موسم کا حال بتانے ایک اینکر، اُس کے شوہر اور بیٹی کو طیارے سے محض اس لیے اتار دیا گیا کہ اینکر نے مسافروں سے کہا تھا کہ وہ مونگ پھلی نہ کھائیں کیونکہ اُس کی بیٹی کو مونگ پھلی سے شدید الرجی ہے۔
جارجی پامر نے بتایا کہ جب اُس نے طیارے کے مسافروں کو بتایا کہ اُس کی بیٹی کو مونگ پھلی سے الرجی ہے اس لیے مونگ پھلی کھانے سے گریز کریں۔ یہ سننا تھا کہ کیپٹن کاک پٹ ہی سے چیخنے لگا۔ پھر جارجی پامر کو شوہر اور بیٹی کے ساتھ ترکی جانے والی پرواز اتار دیا گیا۔
یہ واقعہ 21 مئی جب جارجی پاکر اپنی فیملی کے ساتھ لندن سے ترکی کے شہر ڈیلامن جارہی تھی۔ جارجی پامر نے بتایا کہ اُس کی بیٹی کو مونگ پھلی سے شدید الرجی ہے۔ مونگ پھلی کھانا تو دور کی بات ہے اگر طیارے میں کوئی مونگ پھلی کھارہا ہوتا تو وہ شاید مر ہی جاتی۔
جارجی پامر کا کہنا تھا کہ اس کی بیٹی روزی کو مونگ پھلی سے اینافلیکٹک الرجی ہے جو انتہائی شدید ذہنی پیچیدگی ہے۔ سَن ایکسپریس کی پرواز کے کیپٹن کو کچھ اندازہ نہیں تھا کہ یہ الرجی کیا ہوتی ہے۔ اس کا ردِعمل کچھ زیادہ ہی تھا۔
جارجی پامر نے بتایا کہ اس نے جہاز کے عملے سے کہا کہ وہ اس کی بیٹی کی الرجی کے بارے میں اعلان کردے مگر عملے نے ایسا کرنے سے انکار کیا تو جارجی نے خود اعلان کرنا مناسب سمجھا۔
مسافروں نے جارجی کی طرف سے ملنے والے پیغام کو آگے بڑھایا۔ کسی کو اس کے اعلان پر کوئی اعتراض نہ تھا تاہم کیپٹن مشتعل ہوگیا اور اِس فیملی کو طیارے سے اتروا دیا۔
2023 میں بھی برٹش ایئر ویز کی ایک پرواز سے ایک مسافر اور اس کے بیٹے کو اس لیے اتاردیا گیا تھا کیونکہ بچے کو مونگ پھلی سے شدید الرجی تھی اور طیارے میں مونگ پھلی والا کھانا موجود تھا۔1