کراچی: سابق وفاقی وزیر مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ کوئی کاروبار دوستوں سے قرض لیکر نہیں چلایا جاسکتا ہے، کاروبار کو صرف بینک سے قرض لیکر چلانا ممکن ہے۔
نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 10سال عمر کے 78فیصد بچے دو جملے نہیں پڑھ سکتے، اسحاق ڈار کو کو وزیر بننے کا شوق تھا، آئی ایم ایف کے پاس نہ جانا اسد عمر کی غلطی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے 2011 جلسہ بھی اسٹیبلشمنٹ کے زور پر کیا، اس وقت سیاست پرو اور اینٹی اسٹیبلشمنٹ ہورہی ہے، بانی پی ٹی آئی میں جمہوری جذبہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو اشارہ ملے گا تو پھر سے ساتھ ہو جائیں گے، جو آپ کو لائے گا وہی آپ کو نکالے گا، آرمی کا شکر گزار ہوں انکی وجہ سے ہم شام جیسے نہیں ہیں۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ کسی کو نہ کہنا پڑے گا، نواز شریف کو بھی نہ کہنا تھا، اگر نواز شریف 9 تاریخ کو کہتےمیں ہار گیا تو وہ ان کی جیت ہوتی۔