Aaj Logo

اپ ڈیٹ 25 مئ 2024 09:33pm

راولپنڈی میں کانگو وائرس سے 2 افراد جاں بحق

راولپنڈی میں جان لیوا کانگو وائرس پھیلنے کا انکشاف ہوا ہے۔ رواں ماہ تین مریض اٹک سے بی بی ایچ لائے گئے جن میں دو مریض جاں بحق ہوئے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

راولپنڈی کانگو کے پھیلاو کے پیش نظر اٹک سے مویشیوں کی دیگر علاقوں منتقلی پر پابندی لگا دی گئی رواں ماہ کانگو کے 03 مریض اٹک سے بینظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی لائے گئے۔ بی بی ایچ لائے گئے کانگو 02 مریض جاں بحق ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

ڈاکٹرز کے مطابق کانگو جان لیوا وائرس ہے بچاو کے امکانات صرف 10 ہیں، کانگو مرض جانوروں سے انسان اور انسان سے انسان میں منتقل ہوتا ہے، مسوڑوں، ناک اور پاخانے میں خون آنا، تیز بخار کانگو وائرس کی علامات ہیں،

ڈاکٹرز نے بتایا کہ کانگو وائرس کے مریضوں کو انتہائی نگہداشت میں رکھا جاتا ہے۔ علاوہ ازیں اٹک میں کانگووائرس کےحملے کے بعد ایک ہفتہ کیلئےدفعہ144نافذ کردی گئی ہے۔

Read Comments