Aaj Logo

شائع 25 مئ 2024 10:48am

یاسر نواز کی کاسٹنگ پر ندا یاسر حیران رہ گئیں

ندا یاسر نے حال ہی میں اپنے شو میں میگا ڈرامہ ”نورجہاں“ کی کاسٹ کی میزبانی کی اور وہ یہ جان کر حیران رہ گئیں کہ ان کے اپنے شوہر اس میگا ڈرامے کا حصہ ہیں۔

یاسر نواز دراصل صبا حمید کے شوہراور تمام بیٹوں کے والد کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ اسٹوری لائن میں انہیں مردہ والد کے طور پر دکھایا گیا ہے اور ڈرامے میں صرف ان کی تصویر دکھائی گئی ہے۔

علی رحمان خان اور کبریٰ خان نے ندا یاسر کے ساتھ یہ حقیقت شیئر کی، جو یہ سن کر حیران رہ گئیں کہ ان کے شوہر جو نسبتا چھوٹے ہیں اور پہلے ہی ڈراموں میں سسر کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

بہر حال وہ خوش بھی تھیں کہ وہ اب ”نور جہاں“ کو دیکھیں گی، کیونکہ ان کے شوہر کی تصویر اس کا ایک حصہ ہے۔

ندا یاسر اور یاسر نواز انڈسٹری کی کامیاب ترین جوڑیوں میں سے ایک ہیں۔ وہ کامیابی کے ساتھ اپنا اپنا کام کر رہے ہیں اور دونوں اپنے اپنے شعبوں میں مضبوطی سے قدم جمائے ہوئے ہیں۔ یاسر نواز ایک مشہور ہدایت کار اور کامیاب اداکار ہیں،جبکہ ندا یاسر کئی سالوں سے مارننگ شو کی میزبانی کررہی ہیں۔

Read Comments