Aaj Logo

شائع 25 مئ 2024 10:01am

بھارتی زرمبادلہ کے ذخائر 648 ارب ڈالر سے زائد کی ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

بھارتی زرمبادلہ کے ذخائر مسلسل تیسرے ہفتے اضافے کے ساتھ 648.70 بلین ڈالر کی ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔

بھارت کے مرکزی بینک کی جانب سے جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق 17 مئی کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے کے دوران بھارت کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 4.55 بلین ڈالر کا اضافہ ہوا، جو دو ماہ کے دوران سب سے بڑا اضافہ ہے۔ جبکہ گزشتہ دو ہفتوں میں مجموعی طور پر 6.23 بلین ڈالر کا اضافہ ہوا۔

بھارتی حکومت کا ایورسٹ، ایم ڈی ایچ کی فروخت پر سخت کارروائی کا فیصلہ

آر بی آئی رپورٹ کے مطابق ڈالر کے علاوہ غیر امریکی اکائیوں جیسے یورو، پاؤنڈ اور ین کی قدر یا فرسودگی کا اثر غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں شامل ہے۔

جرمنی میں بھی سولر پینل بجلی کمپنیوں کے لیے درد سر بن گئے، قیمتیں منفی میں چلی گئیں

غیر ملکی کرنسی کے اثاثوں میں تبدیلی آر بی آئی کی مداخلت کے ساتھ ساتھ ذخائر میں رکھے گئے غیر ملکی اثاثوں کی قدر بڑھنے یا کم ہونے کی وجہ سے ہوتی ہے۔

غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ میں ہندوستان کی ریزرو پوزیشن بھی شامل ہے۔

خیال رہے کہ جمعہ کو بھارتی روپیہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں 83.0975 روپیہ پر بند ہوا تھا۔

Read Comments