آئے روز احتجاج سے آزاد کشمیر کا شعبہ سیاحت شدید متاثر ہورہا ہے، عوامی ایکشن کمیٹی کی ہڑتال کی وجہ سے سیاحوں میں خوف پھیلا ہوا ہے جبکہ گیسٹ ہاؤس ویران ہیں۔
بار بار احتجاج کے باعث آزاد کشمیر کی سیاحتی صنعت مشکلات سے دوچار ہے۔
ہوٹل مالکان کا کہنا ہے کہ چند دن کی ہڑتال سیاحت کو کئی سال پیچھے لے گئی ہے، عوامی ایکشن کمیٹی کی ہڑتال سے پہلے ہی بہت نقصان اٹھا چکے ہیں۔
ٹور آپریٹرز کا کہنا ہے کہ آئے روز کے احتجاج اور ہڑتال پر پابندی ہونی چاہیے، سیاحت کو بام عروج تک پہنچانے میں بہت وقت لگا ہے، احتجاج کی ویڈیوز سیاحوں کو کشمیر سے متنفر کر رہی ہیں۔
آزاد کشمیر کے پُرامن عوام نے بھی آئے روز کے احتجاج کو مسترد کر دیا ہے۔