ہانیہ عامر ایک انتہائی خوبصورت اور باصلاحیت پاکستانی ٹیلی ویژن اور فلمی اداکارہ ہیں, جنہوں نے اپنی مشہور فلموں ”جانان“ اور ”نامعلوم افراد 2“ کے ذریعے شہرت حاصل کی۔
ہانیہ عامر کے مشہور ڈراموں میں ”تتلی“، ”دلربا“، ”عشقیہ“، ”میرے ہمسفر“ اور ”مجھے پیار ہوا تھا“ شامل ہیں۔ وہ دوسری سب سے زیادہ فالو کی جانے والی مشہورخاتون شخصیت ہیں، جن کے انسٹاگرام پر 13 ملین فالوورز ہیں۔ اداکارہ نے اپنے مقبول ڈرامہ سیریل ”میرے ہمسفر“ کے ذریعے بھارت میں ناقابل یقین شہرت حاصل کی۔
حال ہی میں انہوں نے بی بی سی ایشین نیٹ ورک کو ایک انٹرویو دیا، جس کی میزبانی ہارون رشید نے کی تھی۔ انٹرویو میں ہانیہ عامر نے غیر ضروری سوشل میڈیا ٹرولنگ سے متعلق سوال کا جواب دیا، جو وہ انٹرنیٹ پر برداشت کرتی ہیں۔
اس بارے میں بات کرتے ہوئے ہانیہ عامر نے کہا کہ، نفرت انگیز تبصرے مجھ پر اثر انداز نہیں ہوتے، آپ کو ٹرولنگ کو الگ رکھنا سیکھنا ہوگا۔ میں نے پہلے بھی اس کے بارے میں بات کی ہے، میں دوبارہ کہوں گی کہ اگر میرے منیجر اور میری والدہ کچھ کہیں گے، تو میں اسے سنوں گی، کیونکہ وہ مجھے اہمیت دیتے ہیں، کیونکہ انہوں نے مجھے بڑھتے ہوئے دیکھا ہے، ان کی رائے میرے لئے اہمیت رکھتی ہے۔
لوگوں کی رائے ہو سکتا ہے، وہ مجھے وہ باتیں بتا سکتے ہیں، جو وہ مجھ میں پسند کرتے ہیں، وہ میری شکل کے بارے میں رائے رکھ سکتے ہیں، لیکن مجھے یہ کیوں سننا پڑے۔ جی ہاں، ان کی رائے زیادہ سخت نہیں ہونی چاہیے، لیکن اگر ایسا ہے بھی تو اس سے مجھے کچھ وقت کے لیے تکلیف ہو سکتی ہے لیکن اس سے مجھے کوئی پریشانی نہیں ہوگی اور ٹرولرز کی تعداد بھی بہت کم ہے، مجھے پچاس اچھے تبصروں کے بعد اپنے انسٹاگرام پر منفی تبصروں کو ڈھونڈنا پڑتا ہے۔
ایک اداکارہ اور ایک ساتھ سوشل میڈیا کی مشہور شخصیت ہونے کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا، آپ کو ایک اداکار کو باکس کرنے کی ضرورت کیوں ہے، ایک اداکار سوشل میڈیا پر کیوں نہیں رہ سکتا یا ایک اداکار کوئی اور پیشہ ور کیوں نہیں ہوسکتا ہے؟ میں ایک کا انتخاب کیوں کروں۔ میں ایک اداکار ہوں ۔ مجھے سوشل میڈیا کی مشہور شخصیت اور اداکار ہونے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ جو میں ہوں، اور مجھے لگتا ہے کہ میں مختلف ہوں.