Aaj Logo

شائع 24 مئ 2024 11:20pm

مکیش امبانی کا اینٹیلیا ٹاور یا برج خلیفہ، کونسی عمارت مہنگی ترین؟

بھارتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کی رہائش گاہ (اینٹیلیا ٹاور) بھارتی شہر ممبئی کے سب سے مہنگے ترین علاقے ’کمبالا ہل‘ میں واقع ہے جس کی بناوٹ اپنی مثال آپ ہے۔

وہیں دوسری جانب متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں واقع دنیا کی بلند ترین عمارت ’برج خلیفہ‘ سے ہر کوئی واقف ہے جس کو دیکھنے کے لیے لاکھوں افراد دنیا بھر سے وہاں پہنچتے ہیں۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ برج خلیفہ اور مکیش امبانی کا اینٹیلیا ٹاور دونوں میں سے کونسی عمارت مہنگی ترین ہے؟

یقیناً آپ یہی سوچ رہے ہوں گے کہ برج خلیفہ کا دنیا کی کسی بھی عمارت کے ساتھ کوئی مقابلہ نہیں مگر آپ کا اندازہ غلط ہے۔

مکیش امبانی کا اینٹیلیا ٹاور

بھارتی کھرب پتی شخصیت مکیش امبانی کی رہائش گاہ ’اینٹیلیا ٹاور‘ کی تعمیر 2006 سے 2010 کے درمیان مکمل ہوئی۔

اینٹیلیا ٹاور کی تعمیر کا کام دو امریکی کمپنیوں کی جانب سے مل کر کیا گیا تھا۔ یہ عمارت 8 شدت کے زلزلے کو برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

27 منزلوں پر مشتمل مکیش امبانی کا عالیشان اینٹیلیا ٹاور 568 فٹ بلند ہے۔ اس پرُتعیش عمارت کی تعمیر میں تقریباً 2 بلین امریکی ڈالر (15 ہزار کروڑ بھارتی مالیاتی روپے) خرچ ہوئے۔

برج خلیفہ

دنیا کی بلند ترین عمارت ہونے کا اعزاز رکھنے والا برج خلیفہ 163 منزلوں پر مشتمل ہے۔ حیرت انگیز بات یہاں یہ ہے کہ برج خلیفہ کی تعمیر میں آنے والی لاگت مکیش امبانی کے27 منزلہ پرتعیش گھر سے کم ہے۔

اس عمارت کو جنوبی کورین فرم کی جانب سے 2004 سے 2010 کے دوران تعمیر کیا تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق برج خلیفہ کو تعمیر کرنے میں 1.5 بلین ڈالر کی لاگت آئی تھی جو آج کے 12 ہزار کروڑ روپے سے زائد کے برابر ہے۔

تو یہاں یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ دنیا کی بلند ترین بلڈنگ برج خلیفہ کی قیمت مکیش امبانی کے اینٹیلیا ٹاور کی تعمیری لاگت سے کم ہے۔

Read Comments