پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی سلیکشن کمیٹی نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ بابر اعظم پاکستان ٹیم قیادت کریں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔
2 جون سے ویسٹ انڈیز اور امریکا میں شروع ہونے والے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان کی کپتانی بابر اعظم کریں گے۔
15رکنی ورلڈ کپ اسکواڈ میں کون ہوگا اِن کون آوٹ ؟ تفصیلات سامنے آگئیں
قومی ٹیم کے 15 رکنی ورلڈ کپ اسکواڈ میں بابراعظم (کپتان)، عثمان خان ، صائم ایوب ، محمد رضوان ، فخر زمان، شاداب خان، اعظم خان اور عماد وسیم شامل ہیں۔
اس کے علاوہ افتخار احمد، شاہین شاہ آفریدی، محمد عامر، عباس آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور ابرار احمد شامل ہیں جبکہ جبکہ ٹیم میں کوئی ٹریولنگ ریزرو کھلاڑی شامل نہیں ہے۔
15 کھلاڑیوں میں ابرار احمد، اعظم خان، محمد عباس آفریدی، صائم ایوب اور عثمان خان کوپہلی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے منتخب کیا گیا ہے جبکہ محمد عامر اور عماد وسیم آخری بار 2016 اور 2021 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلے تھے اس کے علاوہ دیگر 8 کھلاڑیوں نے 2022 میں آسٹریلیا میں منعقدہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں حصہ لیا تھا۔
سلیکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ یہ ایک انتہائی باصلاحیت اور متوازن ٹیم ہے جس میں نوجوانوں اور تجربے کا امتزاج موجود ہے، یہ کھلاڑی کچھ عرصے سے ایک ساتھ کھیل رہے ہیں اور عالمی ایونٹ کے لیے اچھی طرح تیار نظر آتے ہیں۔
سلیکشن کمیٹی نے مزید کہا کہ حارث رؤف مکمل طور پر فٹ ہیں اور نیٹ پر اچھی بولنگ کر رہے ہیں، ہمیں یقین ہے کہ وہ آنے والے میچوں میں اچھی کارکردگی دکھائیں گے کیونکہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں دیگر بولرز کے ساتھ ان کا اہم کردار ہوگا۔
ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ہی بھارت نے پاکستان کیخلاف زہر اگلنا شروع کردیا
اس سے قبل آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے تمام ٹیموں کو 24 مئی کی ڈیڈ لائن دی تھی، ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان آج شام ہونا تھا لیکن چیئرمین پی سی بی نے قومی سلیکشن کمیٹی کے عمل پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے ٹیمن کا اعلان چند گھنٹوں کے لیے مؤخر کردیا تھا۔
ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے کِٹ کی رونمائی، محسن نقوی پاک بھارت ٹاکرا دیکھنے امریکا جائیں گے
محسن نقوی نے کہا تھا کہ ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے جو ٹیم منتخب کی گئی تھی، اس پر تمام سلیکٹرز متفق نہیں لہٰذا آج شام 7 بجے تک دوبارہ سلیکٹرز کی مشاورت کے بعد اعلان متوقع ہے۔
یاد رہے کہ قومی ٹیم اس وقت انگلینڈ کے خلاف 4 ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلنے میں مصروف ہے، بعد ازاں 3 جون کو میگا ایونٹ میں شرکت کے لیے لندن سے امریکا روانہ ہوگی۔
ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کا ریکارڈ متاثر کن رہا ہے۔2009 میں پاکستان نے یونس خان کی قیادت میں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔2007 میں جنوبی افریقہ میں منعقدہ پہلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے شعیب ملک کی قیادت میں فائنل کھیلا تھا جبکہ 2022 میں بھی اس نے بابراعظم کی قیادت میں فائنل کھیلا۔ 2010 ۔2012 ۔ اور 2021 میں پاکستان سیمی فائنل کھیل چکا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان ورلڈکپ کے گروپ اے میں روایتی حریف بھارت، آئرلینڈ، کینیڈا اور امریکا کے ساتھ موجود ہے۔
پاکستان اپنا پہلا میچ 6 جون کو میزبان امریکا کے خلاف کھیلے گا، پاکستان اور انڈیا کے درمیان میچ 9 جون کو نیویارک میں کھیلا جائے گا اور پاکستان کینیڈا 11 جون کو مدمقابل ہوں گے اسی طرح 16 جون کو پاکستان آخری گروپ میچ آئرلینڈ کے خلاف 16 جون کو کھیلے گا۔