پودوں میں بھی بولنے کی صلاحیت موجود ہوتی ہے مگر انسان اپنے کانوں سے انہیں سن نہیں سکتا۔ مگر آج آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) کے دور میں پودوں کی آواز سننا اور ان کی ضرورت جاننا ممکن ہوگیا ہے۔
گوگل کی ویڈیو شیئرنگ سائٹ یوٹیوب پر ’ریڈ پیپر‘ نامی کریئٹو ایجنسی کے چینل پر ایک حیران کن ویڈیو اپ لوڈ کی گئی جس میں انسان اور پودے کے درمیان ہونے والی گفتگو کو دیکھا جا سکتا ہے۔
مذکورہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ذریعے ٹماٹر کا پودا آدمی سے بات چیت کررہا ہے۔
مصنوعی ذہانت کی مدد سے پودا یہ بھی بتاسکتا ہے کہ اسے کب ٹھنڈ محسوس ہوتی ہے یا کب اُسے پیاس لگے گی۔
اس کے علاوہ ایک اور منفرد بات یہ ہے کہ آپ خود بھی پودے سے اس کی خیریت دریافت کرسکتے ہیں۔پودے سے بات چیت کے عمل کو کیسے ممکن بنایا گیا؟
آرٹیفیشل انٹیلیجنس پاپ سنگر نازیہ حسن کو واپس لے آئی
ٹماٹر کے پودے کے ساتھ ایسے سینسرز نصب کیے گئے ہیں جو مٹی میں موجود نمی کی سطح کا پتہ لگا سکیں گے جس سے یہ جاننے میں مدد ملتی ہے کہ سب کچھ ٹھیک چل رہا ہے یا انہیں کسی چیز کی ضرورت ہے؟
پودے کے ساتھ جڑا مائیکروفون آپ کا سوال سنتا ہے اور سینسر کی مدد سے مواد جمع کر کے جی پی ٹی-4 او (GPT 4o) کا استعمال کرتے ہوئے اپنی رپورٹ دیتا ہے۔ اس پورے سسٹم کے پیچھے بیک اینڈ کوڈنگ کا بھی استعمال کیا گیا ہے۔
”چیٹ جی پی ٹی“ کی اپنے صارفین کیلئے ایک اور خوشخبری
مزید برآں پودا آپ کو یہ بھی بتاسکتا ہے کہ گذشتہ رات اسے کتنی ٹھنڈ لگی یا کب انہیں پانی کی ضرورت محسوس ہوئی۔