Aaj Logo

اپ ڈیٹ 24 مئ 2024 09:27pm

علی امین گنڈا پور نے خیبرپختونخوا کے وزراء کی تبدیلی کا عندیہ دے دیا

سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں وزراء کی کارکردگی کے خلاف ایم پی ایز نے شکایات کے انبار لگا دئیے ۔ وزیراعلی علی امین گنڈا پور نے بانی چئیرمین سے ملاقات کے بعد کارکردگی کی بنا پر وزراء کو تبدیل کرنے کا عندیہ دے دیا۔

سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس وزیر اعلی علی امین گنڈا پور کی صدارت میں ہوا۔

ذرائع کے مطابق وزراء کی کارکردگی کے خلاف ایم پی ایز نے شکایات کیں ایم پی ایز نے وزیر اعلی کے پی کے کو بتایا کہ وزراء دفاتر میں موجود ہی نہیں ہوتے۔

ایم پی ایز کی شکایات پر وزیراعلی علی امین گنڈا پور نے عمران خان سے ملاقات کے بعد کارکردگی کی بنا پر وزراء کو تبدیل کرنے کا عندیہ دے دیا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات ہوگی توکارکردگی سے آگاہ کرونگا،وزراء کو ملاقات کے بعد تبدیل کیا جائے گا۔

وزیر اعلی کے پی کے نے کہا کہ چیف سیکرٹری اور آئی جی کو 10 روز میں تبدیل نہ کیا گیا تو پلان بی پر عمل کرینگے بجلی کا بٹن ہمارے ہاتھ میں ہے، تمام ایم پی ایز ساتھ دینگے۔وزیر اعلی نے تمام ایم پی ایز کو بجٹ پر اعتماد میں لیا۔

Read Comments